پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پنامہ پیپر لیک معاملے میں
اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے لگائے گئے بد عنوانی سے متعلق الزامات پر سماعت
کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج ان کے خاندان کے خلاف دوبارہ تحقیقات کرنے کا
حکم دیا ۔عدالت عظمی نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کو عہدے
سے برطرف کرنے کے بارے میں حکم دینے کے لئے ثبوت ناکافی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اپوزیشن پارٹیوں نے الزام عائد کیا تھا کہ نواز شریف
اور ان کے افراد کنبہ نے غیر قانی طورپر کافی پراپرٹی حاصل کر لی ہے اور
اگر معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ نہیں ہوئی تو تمام پارٹیاں سڑکوں پر
مظاہرہ کریں گی۔